شہریوں کی املاک کا نقصان ہوا،ازالہ کيا جائے گا، وزیراعظم

حالیہ دھرنوں اور احتجاج کے دوران شہریوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو امدادی پیکج تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔

وزیراعظم نے پنجاب حکومت کومعاوضہ پیکج تیار کرنے کی ہداہت کردی کہا کہ جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہدایت کی کہ جلد از جلد نقصان کا تخمینہ لگایاجائے۔

حکومت ان شہریوں کو ادائیگیاں کریگی جن کی املاک کو مظاہرين نے نقصان پہنچايا، احتجاج کی آڑ میں شرپسندي کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں صرف اسلام آباد اور راولپنڈی سے ابتک ایک سو باون ملزمان گرفتار کیے جا چکے ۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے بتايا کہ تمام ادارے ملکر شرپسند عناصرکی نشاندہی کررہےہیں، ابھی مزید گرفتاریاں ہوں گی ، قانون توڑنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا ۔

TLP

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div