پانی چوری کے معاملے پر قومی اسمبلی ميں گرماگرمی

پاني کے مسئلے پر قومي اسمبلي ميں بحث ہوئي تو فيصل واوڈا نے ن ليگ پر چوري کا الزام لگايا، جواب ميں شاہد خاقان عباسي بھي خاموش نہ رہے ۔ دونوں جانب سے خوب لفظي گولہ باري ہوئي۔

پاني چوري کے معاملے پر قومي اسمبلي کے اجلاس میں گرماگرم بحث ہوئی سابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسي بولے اس دور ميں وزيراعظم ميں تھا پنجاب نے پاني چوري کي تو ميں ذمہ دار ہوں ۔

، سابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسي نے کہا کہ ميرا زندگي ميں تجربہ ہے کہ چور اپني چوري چھپانے کے ليے دوسروں کو چور کہتا ہے، جہاں تک پاني چوري کا مسئلہ ہے ميں چاہوں گا کہ فيصلہ کيا جائے، ايک کميٹي بنے ايک مہينے کا وقت ديا جائے يا معاملہ اسٹينڈنگ کميٹي کو بھيج ديں ايک مہينے ميں رپورٹ آئے جو فيصلہ کرے کي سندھ اور بلوچستان کا پاني کون چوري کر رہا ہے۔

وزيرآبي وسائل فيصل واوڈا نے کہا کہ اگرميري چوري کے بارے ميں کچھ کہنا چاہ رہے ہيں توکھل کا بات کريں۔

مزید پڑھیئے : ايم ڈی واٹر بورڈ کی واٹرکميشن کے سامنے دہائی

وزيربرائے آبي وسائل نے کہا کہ آپ اگر غيرپارليماني کام کريں گے تو غيرپارليماني زبان بھي استعمال ہوگي آپ کے خلاف غيرپارليماني ايکشن بھي ہوگا اور ہم آپ کو کر کے دکھائيں گے اب کسي چوري ، کسي ڈاکے پر کمپرومائز نہيں ہوگا ۔

حکومتي وزير کے جواب پر سابق وزيراعظم آپے سے باہر ہوگئے، شاہد خاقان عباسي نے کہا کہ آپ نے اس کے بعد چوري کي تو ميں آپ کو آپ کے والد کو چور کہوں گا يہ ميري بات سن ليں جو ايک لفظ بولے گا دس لفظ سنے گا يہ بات آپ سن ليں ۔

فيصل واوڈا نے ديا ترکي بہ ترکي جواب کہا يہ آپ کي پرورش ہوگي ليکن ميں پھر بھي آپ کےوالد کوچورنہيں کہوں گا ہم اپني اور اپنے خاندان کي عزت کرانا جانتے ہيں۔

 

PTI

NATIONAL ASSEMBLY

water issue

faisal wawda

Former PM

shahid khaqan

Tabool ads will show in this div