زندگی کی بقا کی جنگ پر مبنی فلم کا باکس آفس پر راج

لاس اینجلس : زندگی کی بقا کی جنگ پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی فلم ڈائیورجنٹ پانچ کروڑ ڈالر کمانے کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ فلم رلیز کے پہلے ہی روز ڈھائی کروڑ ڈالر بٹور چکی ہے۔
 
مستقبل کی دنیا کا تخیلاتی شہر جہاں زندہ رہنے کے لئے منفرد پہچان بنانا لازمی ہے، کہانی ہے فلم ڈائیورجنٹ کی
جس میں بقا کی جنگ لڑنے والے فنکاروں کی پرفارمنس باکس آفس پر بھی فتح کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فلم رلیز کے پہلے ہی روز ڈھائی کروڑ ڈالر کے بزنس کے ساتھ باکس آفس میراتھن میں پہلے نمبر پر ہے۔

مبصرین کے مطابق تین روز میں فلم ڈائیورجنٹ پانچ سے چھ کروڑ ڈالرز کمالے گی۔ بڑے پردے پر مسخرے مپٹس اپنی شراتوں سے ڈائیورجنٹ کے ایکشن کا مقابلہ کرنے تو دھوم دھام سے آئے، لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ فلم مپفٹ موسٹ وائنٹڈ صرف ساٹھ لاکھ ڈالرز کا بزنس ہی کرسکی۔ سماء

Vidya Balan

christians

essential

peak

Tabool ads will show in this div