پشاور کی خواتین میں بھی بوتیکس ملبوسات کی خریداری کا رجحان

اسٹاف رپورٹ

پشاور : خواتين کیلئے جديد فيشن کے ملبوسات ہميشہ پرکشش رہے ہيں، پشاور کی خواتين ميں بھی بوتيکس سے نئے ڈيزائن کے ملبوسات کی خريداری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

موسم کی تبديلی کے ساتھ ہی کپڑوں کے نت نئے ڈيزائنز کی بہار بھی آجاتی ہے، پشاور ميں نئے ڈيزائن کے بنے بنائے ملبوسات کیلئے خواتين کا بوتيکس سے خريداری کا رجحان بڑھ رہا ہے، ايک ہی چھت تلے مختلف رنگوں اور ڈيزائنز نے خواتين کیلئے خريداری آسان بنادی ہے۔

خوبصورت لباس زيب تن کرکے منفرد نظر آنا ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے، يہی وجہ ہے اپنی شخصیت کو جاذب نظر بنانے کیلئے دلفريب رنگوں کا امتزاج خواتين کی نگاہ مرکز بن جاتا ہے۔

خواتين کا کہنا ہے کہ ريڈی ميڈ ملبوسات کی خريداری سے انہيں نئے فيشن سے بھی آگاہی ہوتی ہے تاہم فيشن ڈيزائنرز ايسے ملبوسات کو فروغ ديں جن ميں مشرقی ثقافت بھی نماياں ہو۔ سماء

 

match

fashion designers

Tabool ads will show in this div