لاہور: معروف ڈرامہ نگار اور ادیب اصغر ندیم سید نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

اسٹاف رپورٹ


لاہور: معروف ڈرامہ نگار اور ادیب اصغر ندیم سید نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ذرائع کے مطابق لاہور میں شوکت خانم کینسر اسپتال کے قریب اصغر ندیم سید کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، انہیں دو گولیاں لگیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اصغر ندیم سید نے خود فون کرکے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم ان کی حالت سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔


ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اصغر ندیم سید گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے لیکچر دے کر واپس جارہے تھے۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اصغر ندیم سید پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا، ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔


واضح رہے کہ اصغر ندیم سید گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پڑھانے کے علاوہ ڈرامہ نگاری، شاعری اور کالم نویسی بھی کرتے ہیں، ان کے مشہور ڈراموں میں ہوائیں، چاند گرہن، نجات، غلام گردش اور پیاس قابل ذکر ہیں۔ سماء

اور

لاہور

زخمی

کی

MQM

سے

فائرنگ

karzai

removed

message

notices

Tabool ads will show in this div