ویرات کوہلی کو وقت نہیں دے پاتی، انوشکا شرما

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں بھارتی ادکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک گھر میں رہنے کے باوجود وہ اپنے شوہر ورات کوہلی کے ساتھ بہت کم وقت گزارتی ہوں ۔

 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرمااور اُن کے شوہر ویرات کوہلی کو اپنے بے حد مصروف پروفیشنل شیڈول کی وجہ سے ایک ساتھ وقت گزارنے کا بہت کم وقت ملتا ہے اور وہ اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ بہت کم وقت گزارتی ہیں۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہم دونوں ایک گھر میں رہتے ہیں لیکن ہمیں ایک ساتھ وقت گزارنے کا وقت نہیں ملتا اور جب ہم ایک ساتھ گھر ہوں تو یہ واقعی چھٹیوں کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

 

واضع رہے کہ انوشکا شرما ان دنوں شاہ رخ خان کے ساتھ  اپنی آنے والی فلم زیرو کی پر موشن کے سلسلے میں کافی مصروف ہیں جو رواں مہینے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

anushka shrama

ZERO Film

Tabool ads will show in this div