سردی آتے ہی کشمیری چائے کے اسٹال سج گئے

موسم نے کروٹ لي تو کھانے پينے کے انداز بھي بدل گئے ۔
لاہور میں شہری سرد موسم کا لطف اٹھانے کےلئے چائے کي چسکياں ليتے نظرآتےہيں ۔ کشميري چائے بنانے والي دکانوں پر رش بڑھ گیاہے۔ کشميري چائے سردی کے باعث سب میں خوب مقبول ہے۔ چائے کی بھيني بھيني خوشبواورذائقے میں اتنی کشش ہوتی ہے کہ لوگ دور دور سے کھنچےچلےآتے ہیں۔اس چائے کی تیاری میں خالص دودھ میں سبزکشمیری پتی ملائی جاتی ہے۔ اس کو رنگت کے باعث پنک ٹی بھی کہا جاتا ہے۔