ماہرین موسمیات نے ملک بھر میں جاری سردی کی لہر کو عارضی قراردےدیا

 ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس ہفتےبارش ہوگی اور نہ ہی سردی میں اضافہ ہوگا، اگلے دو روز میں تھوڑا سا درجہ حرارت بھی بڑھے گا، ماہرین موسمیات کہتے ہیں کہ سردی کی حالیہ لہر وقتی ہے،اس برس بھی ٹھنڈ کا صحیح مزہ دسمبر میں ہی آئے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ آگے سردی نہیں بڑھنے والی پچھلے ہفتے بارش کی وجہ سے درجہ حرارت کم ہوا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کی طرح کراچی سمیت ملک کے زیریں علاقوں میں بھی نومبر میں خون جمانے والی سردی کا امکان نہیں ہے، نومبر کے مہینے میں بارشوں کے دو سے تین سلسلوں کے ساتھ دھند اور اسموگ کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

محمد ریاض مزید کہتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں کراچی میں کسی بارش کا امکان نہیں ہے،ابھی کراچی میں درجہ حرارت میں تھوڑی کمی آئی ہےمگر یہ سلسلہ رک جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ہونے والی ایڈوائزری کے مطابق نومبر کے مہینے میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے دو سے تین سلسلے متوقع ہیں اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع بھی ہے۔

cold Weather

winter season

mate office

Tabool ads will show in this div