ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ نئی کہانی لیے چین پہنچ گئے
اسٹاف رپورٹ
لاس اینجلس : ہالی ووڈ فنکار جونی ڈیپ نئی فلم کی کہانی لئے چین پہنچ گئے، فلم اٹھارہ اپریل کوریلیز ہوگی۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہالی ووڈ کی سائنس فکشن کہانی کی تشہیری تقريب کا اہتمام ہوا، جونی ڈیپ پہنچے تو پرستار بے قرار دکھائی دئیے۔ جونی ڈیپ نے کہا پہلی بار چین آنا اور پرستاروں سے ملنا بہت اچھا لگا۔
ٹرانسیڈینس انسانی ذہن کی کمپیوٹر پر اپ لوڈنگ کا انوکھا قصہ ہے، جو کرداروں کو سنسنی خیزصورت حال سے دوچار کردیتا ہے، ٹرانسیڈینس اٹھارہ اپریل کو پردے پرقسمت آزمائے گی۔ سماء