نواز شریف ہمیشہ ڈیل کرکے اقتدار میں آئے، آصف زرداری کا الزام

Nov 06, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Zardari-IN-NWB-PKG-06-11.mp4"][/video]

آصف علی زرداری کہتے ہيں کہ ان کی گرفتاری کیلئے راستے تلاش کئے جارہے ہيں، اگر گرفتار کيا گيا تو پہلے سے زيادہ مشہور ہوجاؤں گا، نواز شريف اور عمران خان ڈيل کرکے اقتدار ميں آئے۔

گرفتاری سے ڈرنے والے نہيں، سابق صدر آصف زرداری نے اعلان کرديا، کہتے ہیں کہ سرکار سے جھگڑا چلتا رہتا ہے، مجھے گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جارہا ہے، اگر گرفتار کیا گیا تو پہلے سے زیادہ مقبول ہوجاؤں گا۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ڈیل کرکے آئے، موجودہ وزیراعظم عمران خان بھی ڈیل کے تحت آئے ہيں، ڈیل کرنے والوں کو ملک چلانا نہیں آتا، ۔

ضلع بے نظير آباد کے شہر سکرنڈ ميں پارٹی کارکنان سے خطاب ميں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعظم کشکول لیکر دنیا بھر میں گھوم رہا ہے، ہم نے کشکول سے نہيں اپنے وسائل سے ملک چلايا، چینی کرنسی میں تجارت جیسے 6 معاہدے کئے تاہم ہمارے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

مفاہمت کے جادوگر آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست ایک فن ہے، جو ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

PTI

ASIF ALI ZARDARI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div