ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس، ثبوت ملنے پر فیصل سبزواری سمیت کئی رہنما طلب

ایف آئی اے کو ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں ثبوت مل گئے جس پر ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے متعدد رہنماؤں کو طلب کر لیا گیا۔


ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایک ارب روپے کی رقم صرف پرچیوں پر جعلی نام لکھ کر جمع کرائی گئی، شبہ ہے جعلی انٹریوں والی رقوم بھتہ لے کر جمع کرائی گئی۔

ایف آئی اے نے ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری سمیت درجن بھر رہنماؤں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ طلب کئے گئے رہنماؤں میں پی ایس پی کے آصف حسنین، سلمان بلوچ، ثمن جعفری اور ایس اے قادری کے نام بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے وزیر قانون فروغ نسیم کو بھی پندرہ نومبر کو طلب کیا ہے جس میں فروغ نسیم سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عطیہ کی گئی رقم پر وضاحت مانگی جائے گی۔

money laundering case

PSP

Tabool ads will show in this div