پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش
ٹريٹمنٹ پلانٹ کی زمين غيرقانونی الاٹ کرنے کے الزام ميں اينٹی کرپشن کے تفتيشی افسر نے مصطفیٰ کمال کيخلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور 2006ء سے 2010ء تک کراچی کے ناظم رہنے والے مصطفیٰ کمال کیخلاف انسداد بدعنوانی کے تحت مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں ایم کیو ایم کے سابق رہنماء اور سابق ناظم کراچی کیخلاف مقدمے کی سفارش کی، مصطفیٰ کمال پر قومی خزانے کو 9 ارب سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ سرکاری پراپرٹی کے غلط استعمال کا کیس ہے، زمین لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کیلئے الاٹ کی گئی تھی۔