چاند کے پہلے یادگار سفر کی یادگار اشیاء نمائش کیلئے پیش

اسٹاف رپورٹ
نیویارک : نیویارک میں چاند کے پہلے سفر کی یادگار اشیا کی نمائش شروع ہوگئی، نایاب اشیا کی نیلامی آٹھ اپریل کو ہوگی۔

چاند کی مٹی کے بول لگنے کو ہیں، چاند پرپہنچنے والے امریکی جھنڈے، خلائی لباس، اورخلانوردوں کی ذاتی اشیاء بھی نیلامی کیلئے تیارہیں، یہ سب چاند کے پہلے مشن اپولو گیارہ کی یادگاریں ہیں۔

چاند کی چیزوں کی یہ نیلامی نیویارک میں آٹھ اپریل کو لگنے والی ہے، شائقین تاریخ کے اس انوکھے حصہ کی نیلامی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان اشیاء کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ بیس جولائی انیس سو انہترکواپولوگیارہ مشن چاند پر پہنچا، مشن کمانڈرنیل آرم اسٹرانگ نے چاند پر پہلا قدم رکھا تھا۔ یاد رہے کہ چاند تک انسان کا یہ پہلا کامیاب سفر تھا۔ سماء

danger

turkish

spinner

Tabool ads will show in this div