سردہواؤں کا راج،کوئٹہ کی حسین وادی کا حسن مزید نکھر گیا

کوئٹہ میں ٹھنڈي ہواوں نے وادی ہنہ کے پتوں اور پھولوں کا رنگ تبدیل کردیا، درجہ حرارت منفي دو پر آگيا۔ ایسے میں سیاح بھی ٹھنڈے ٹھنڈے موسم اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

کوئٹہ میں سرد ہوائیں چلیں تو دلفریب وادی ہنہ سرخ ،  پیلے اور سہنرے رنگوں میں ڈھل گئی،ہرے پتے،  سرخ اور نارنجی رنگ کے ہوکر درختوں سے گرنے لگے،زمین پر جیسے جا بجا سنہری پتوں کی چادر بچھ گئی،حسین وادی کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے۔

 کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے آئے سیاح بھی  قدرتی نظاروں سے  خوب محظوظ ہورہے ہیں،کہتے ہیں قدرتی آبشار کا ٹھنڈا ٹھنڈا پانی اور پتوں کےسرخ ،پیلے ، اور سنہرے رنگ  آنکھوں کو خیرہ کردیتے  ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ پت جھڑ کا موسم ہونے کی وجہ سے یہاں کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے اورٹھنڈ بھی زیادہ ہے۔

جب کہ بڑوں کے علاوہ بچے بھی خوبصورت موسم  سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

دوسری جانب موسم کی تبدیلی سے گرنے والے پتے اور پھول جانوروں کے لیے خوراک کا ذریعہ بھی بن رہے ہیں۔

cold Weather

quetta winter

Tabool ads will show in this div