برطانوی شاہی جوڑاننھےشہزادےکےہمراہ کیویزکی سرزمین پہنچ گیا

اسٹاف رپورٹ
ویلنگٹن : برطانوی شاہی جوڑا ننھنے شہزادے جارج کے ہمراہ نیوزی لینڈ کی سیر کو پہنچ گیا۔ روایتی رقص کرکے شاہی خاندان کو خوش آمدید کہا گیا۔
 
ماں کی گود میں خوش ہوتا برطانوی شہزادہ جارج اپنے والدین کے ہمراہ پہلےغیر ملکی دورے پر نیوزی لینڈ پہنچا۔ وزیراعظم جان کی اور خاتون اول نے شاہی خاندان کا استقبال کیا۔ ائیر پورٹ سے برطانوی شاہی جوڑے  نے گورنر ہاوس کی راہ لی ، جہاں  گورنر جنرل اور ان کی اہلیہ نے شاہی خاندان کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔

طالب علموں نے روایتی رقص کرکے شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہا۔ شہزادہ ولیم نے فوجی دستے کا معائنہ کیا تو شہزادی کیٹ نے بھی ان کے دیدار کے لئے جمع لوگوں سے ملاقات کی۔ شاہی خاندان دس روز تک  نیوزی لینڈ میں قیام کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کرے گا۔ سماء

Pakistan Army

ceo

objections

Tabool ads will show in this div