پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود

File Photo
File Photo

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو انتہائی  مضبوط قرار دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد وزیرخارجہ نے ٹویٹ میں کہاکہ ہماليہ سے اونچي ، سمندر سے گہری پاک چين دوستي مزيد مضبوط ہورہي ہے۔ انھوں نے  وزيراعظم عمران خان کے دورہ چين کو کامياب قرار دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزيراعظم کي قيادت ميں چين سے واپسي پر پراعتماد ہيں ۔ پاک چين تعلقات نئي بلنديوں کو چھو رہے ہيں۔

وزيرخارجہ نے ٹوئٹ ميں لکھا کہ چین پاکستان آئرن برادر ہیں۔ پاک چین پالیسیوں سے نئی نسل کے لیے راستے کھلیں گے۔

وزيراعظم عمران خان نے دو سے پانچ نومبر تک چين کا دورہ کيا۔

گذشتہ روز شنگھائی ميں وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں عزم کا اظہار کیاکہ  سرمايہ کاري کے راستے ميں حائل سب رکاوٹيں دور کريں گے، ہنرمند پاکستانيوں اور سرما ئے کو پاکستان واپس لانا چاہتے ہيں تاکہ پاکستان کو ترقي کي راہ پر چلايا جاسکے۔

 

SHAH MAHMOOD

Tabool ads will show in this div