شاہ رخ خان اور سلمان خان فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان پہلی بار ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اپنے اگلے پراجیکٹ میں کنگ خان اورسلمان خان کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ فلم میں دونوں کا کردار مرکزی ہوگا۔

فلم کی کہانی 1991ء میں ریلیز ہونے والی دلیپ کمار اور راج کمار کی مقبول فلم ’’سوداگر‘‘ سے ملتی جلتی ہے اور اس میں کسی حد تک شاہ رخ اور سلمان کی زندگی کا عکس بھی موجود ہے جس میں دونوں دوست ایک دوسرے کے دشمن بن جاتے ہیں اوریہ دشمنی ایک بار پھر دوستی میں بدل جاتی ہے۔ فلم کا نام اور دیگر کاسٹ بارے فی الحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

سلمان خان نے حال ہی میں فلم ’بھارت‘کے دوسرے شیڈول کی عکس بندی ابوظہبی میں مکمل کروائی ہے۔ اس موقع پر اداکار نے ابوظہبی کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں یہاں اپنے قیام کے دوران ممبئی جیسا ہی محسوس ہوتا رہا۔

فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف، تبو، جیکی شروف، سنیل گروور، دیشا پتانی اور نورا فتحی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں۔ فلم آئندہ سال عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

Shahrukh Khan

sanjay leela bhansali

Tabool ads will show in this div