جنسی ہراسانی کا معاملہ ، اداکار عامر خان نے خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے جنسی ہراسانی کے الزامات کی زد میں آنے والی شخصیات سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔
’پنک ویلا کی رپورٹ کے مطابق کافی ود کرن‘ شو میں مسٹر پرفیکٹ نے جنسی ہراسانی کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ’جو لوگ بھی اس گھناؤنے کام میں ملوث ہیں ہمیں معاشرتی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اُن سے کنارہ کرنا چاہیے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے معاملات صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں بلکہ اس کی وجہ سے عام خواتین بھی متاثر ہورہی ہیں، اس عمل کی وجہ سے خواتین بہت زیادہ رنجیدہ ہوجاتی ہیں‘۔
کرن جوہر نے مسٹر پرفیکٹ سے بالی ووڈ میں شروع ہونے والی ’می ٹو مہم‘ کے حوالے سے سوال کیا، اس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ ’میں اور اہلیہ نے فیصلہ کیا کہ الزامات کی زد میں آنے والے لوگوں کے ساتھ مستقبل میں کوئی کام نہیں کریں گے اور اُن کا اُس وقت تک سوشل بائیکاٹ کریں گے جب تک الزام کا فیصلہ نہیں ہوجاتا‘۔
‘Koffee Shots with Karan’ are back! Will @aamir_khan be able to match @karanjohar’s Koffee rush? #KoffeeWithKaran #KoffeeWithAamir pic.twitter.com/q266x7DQyF
— Star World (@StarWorldIndia) October 28, 2018
اداکار عامر خان نے کہا کہ میں نے راکیش شرما کی زندگی پر مبنی فلم کے لئے اداکار شاہ رخ خان کا نام تجویز کیا کیونکہ وہ اس کردار کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے مداح ہیں وہ واقعی ایک اسٹار ہیں میں کوئی اسٹار نہیں ہوں کیونکہ میرا خیال ہے کہ ان کے کپڑوں کی الماری ہی میرے گھر جتنی بڑی لگتی ہے لہذا میں اپنے ہم عصر کسی بھی اداکار کے ساتھ مقابلہ محسوس نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ میں نہ ہی کوئی مسابقتی شخصیت ہوں اور مجھے نہ ہی شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کبھی مقابلے کا احساس ہوا ہے۔