قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے رکن آپس میں لڑپڑے

Nov 05, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/NA-PHADDA-FTG-05-11-1.mp4"][/video]

قومی اسمبلی کا اجلاس اکھاڑا بن گیا، اجلاس میں حکومتی رکن سردار خان لغاری اور پیپلز پارٹی کے رفیع اللہ نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سردارلغاری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رفیع اللہ آپس میں لڑ پڑے جس کے اسپیکر نے سارجنٹ ايٹ آرمز کو بلا کر دونوں ارکان کوايوان سے باہر نکالنے کاحکم دے دیا۔

دونوں ارکان کے درمیان جھگڑا شازیہ مری کے وزیر اعظم کے خلاف بیان دینے کے بعد شروع ہوا ۔

قومی اسمبلی میں تقریر کرتے پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم تقریر کرتے ہوئے خان بہادر نظر آتے ہیں، جب بھاگتے ہیں تو نیازی نظر آتےہیں۔

بعدازاں سردارلغاری اور رفیع اللہ بیچ کے درمیان بچاؤ کرانے کے لیئے دیگر ارکان پہنچ گئے تاہم اسپيکر کو اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوي کرنا پڑگیا۔

PTI

NATIONAL ASSEMBLY

Tabool ads will show in this div