نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ون ڈے سیریز بدھ سے شروع ہوگی

AFP_1AK66H
AFP_1AK66H

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز بدھ سے ہورہا ہے۔ کپتان سرفراز احمد ون ڈے میں بھی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے شاہینوں کے نام رہی۔ رینکنگ بچانی ہے گرین شرٹس کو ون ڈے میں بھی کیویز کو ہرانا ہوگا۔ کپتان سرفراز نے کھلاڑیوں سے اس حوالے سے امید لگالی۔

سرفراز کہتے ہیں کہ ون ڈے میں جلد وکٹیں گرنے سے ٹیم مشکل میں آجاتی ہے، کوشش کریں گے کہ پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں۔

متعلقہ خبر: ٹی 20 سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا

بیٹسمین بابر اعظم ون ڈے میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں، کہتے ہیں کوشش کروں گا، ٹی ٹوئنٹی والی فارم ون ڈے میں بھی جاری رکھوں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز سیریز کا آغاز سات نومبر سے ہورہا ہے۔

PakvNZ

PakvsNZ

NZvPAK

Tabool ads will show in this div