رابطہ کمیٹی میں وڈیرے اور آمر بیٹھے ہیں، فاروق ستار کی شدید تنقید

ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیوایم رابطہ کمیٹٰی پر برس پڑے ، کہتے ہیں کمیٹی میں وڈیرے اور آمر بیٹھے ہیں، انہیں سب بتانا ہو گا کہ کتنی جائیدادیں بنائیں۔

فاروق ستار کہتے ہیں انکوائریاں کروانے پر راستے سے ہٹایا گیا لیکن رابطہ کمیٹی کے وڈیروں اور آمروں کو حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے کیسے واپس آئیں گے، بولے کہ مرکز پاک ہو گیا تو سب واپس آجائیں گے۔

میئر کراچی کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میئرکراچی نےمجھےاب تک حساب نہیں دیا، ٹنکی گراؤنڈ جلسے میں میئر کراچی کی شیلڈ بنا تھا۔

rabita committee

Dr. Farooq Sattar

Tabool ads will show in this div