لاہور میں مونیکا پراچہ کے شوخ ملبوسات کی نمائش، حسین ماڈلز کی واک

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور میں معروف ڈیزائنر مونیکا پراچہ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ملبوسات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، ماڈلز نے شوخ ملبوسات میں حسن اور اداؤں کے جلوے دکھائے۔

لاہور میں ہونے والے فیشن شو میں ماڈلز نے ڈیزائنر مونیکا پراچہ کے تیار کئے گئے لباس پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کی اور اپنی دلفریب اداؤں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

دنیا کے کئی ممالک میں ملبوسات کی نمائش کے بعد پاکستان میں ڈيزائنر کے پہلے ہی شو کو فیشن کی صنعت سے وابستہ شخصیات نے پذيرائی کی سند بخشی۔

شو میں شریک ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ فیشن کی صنعت میں ہونیوالی ترقی بین الاقوامی ڈیزائنر کی توجہ بھی حاصل کرنے لگی ہے، جس سے عوام کو ملبوسات کی بہترین کولیکشن میسر آرہی ہے۔ سماء

لاہور

spin

fashion designers

Tabool ads will show in this div