نیلےپرندوں کےایڈونچرکاآغاز،ریوٹوکےپنچھی اڑان بھرنےکوتیار

اسٹاف رپورٹ
لاس اینجلس : ہالی ووڈ میں فلموں کا جمعہ بازار لگ گیا، اینمیٹڈ فلم "ریوٹو" کے پنچھی بڑی اڑان بھرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہارر فلم آوکولس بھی قسمت آزمانے کے لئے سلور اسکرین پر آچکی ہے۔

نیلے پرندوں کے نئے ایڈونچر کا آغاز ہو چکا ہے، بلیو اور اس کی فیملی پہنچی ہے ایمازون کے گھنے جنگل میں جہاں ننھنے پرندوں کی شرارتیں، والدین کے لئے مشکلات اور فلمی شائیقن کے لئے تفریح کا سامان کریں گی۔

دو ہزار گیارہ کی فلم ریو کے کردار تین روز میں چار کروڑ ڈالرز کمانے کا عزم رکھتے ہیں، باکس آفس پر نیلے پرندوں کا شکار کرنے کے لئے ہارر فلم آوکولس نے بھی سلور اسکرین پر خوف کے سائے پھیلا دیئے ہیں۔ فلم کی کہانی شیشے میں نظر آنے والے شیطانی عکس سے پیچھا چھڑاتی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ مبصرین کے مطابق فلم ڈیڑھ کروڑ سے زائد ڈالرز نہیں کماسکے گی۔ سماء

Tabool ads will show in this div