نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کوآج طلب کرلیا
سابق وزیراعلیٰ سند قائم علی شاہ بھی نيب کے ریڈار پر آگئے۔ نيب نے ملیرڈویلپمنٹ اتھارٹی سرکاري زمينيں غيرقانون الاٹ کرنے کي منظوري دينے سے متعلق تحقیقات کے ليےسابق وزيراعليٰ قائم علي شاہ کوآج طلب کرليا۔
ایم ڈی اے کی کئی ایکڑ اراضی منتقلی کیس میں قائم علي شاہ کو بيان ريکارڈکرانے کيلئے دوپہر2 بجے نيب ہيڈکوارٹربلایا گیا ہے۔
قائم علی شاہ نے مبینہ طور پر سرکاری زمینیں غیرقانونی الاٹ کرنے کی منظوری دی تھی ۔
واضح رہے کہ یب کی جانب سے سندھ میں اہم شخصیات کے خلاف 19 کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔
corruption Cases
MDA
Malir development authority
تبولا
Tabool ads will show in this div