اداکار محمود خان سڑک پرآگئے

Nov 30, -0001

لاہور: لوگوں کے چہروں  پر مسکراہٹيں بکھيرنے والا اسٹيج اداکارغربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر سڑک پر آبيٹھا۔ کرائے کے گھر سے نکالے جانے پر محمود خان نے لاہور پريس کلب کے سامنے ڈيرہ ڈال ليا۔

 

پر نم آنکھوں کے ساتھ بے بسي کي تصوير بنے سٹيج اداکار محمود خان ۔۔ کي زندگي کا کل اثاثہ چند برتن ايک سوٹ کيس اور کپڑوں کي گٹھڑي ہے ۔۔ جنہيں ليکر اب سڑک پر چارپائي بچھانے کے سوا کوئي چارہ نہيں ۔۔ پانچ ماہ کا کرايہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے فنکار کو گھر سے نکال باہر کيا۔

 

علاج معالجے کے ليے وسائل تو پہلے ہی نہ ہونے کے برابر تھے  ۔۔۔ انفارميشن اينڈ کلچر ڈيپارٹمنٹ کي جانب سے ملنے والی امداد میں کمی  کے بعد محمود خان ۔۔۔ کے سر پر چھت بھي نہ رہي۔

 

ٹکٹ خريد کر اسٹيج اداکار سے مسکراہٹيں لینے  والے عوام آج اس کي بے بسي اور غربت کو مفت ميں ديکھ رہے ہیں۔ ساتھي اداکاروں کی ہمدردی بھی دعا اور ايوان اقتدار سے امداد کي اپيل تک محدود ہے۔

 

محمود خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دور حکومت ميں ايک بار ان کي حالت زار پر رحم کھايا گيا ۔۔ ليکن مستقل طور پر کوئي داد رسي نہيں کي گئي ۔ سماء

Tabool ads will show in this div