کراچی میں سندھ حکومت اور بلدیات قیادت تجاوزات کے خلاف تیار

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے خود سڑک پر موجود ہونگا ۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کےخلاف آپریشن میں رینجرز بھی آن بورڈ ہوگی ۔

کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے حکومت سندھ اور بلدیاتی قیادت کل پیر کے روز ایک ساتھ میدان میں ہونگے۔

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بہت ہوگیا اب تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا ، جبکہ رینجرز بھی آن بورڈ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ نے پوری منصوبہ بندی کر لی ہے۔ صدر کے علاقے میں فٹ پاتھ پر موجود تجاوزات کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے ان کو ختم کیا جائے گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ اس حوالے سے جوابتدائی کام کرنا تھا وہ کر لیا گیا ہے، لیکن جو بھی اس کام میں مداخلت کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ نے پندرہ روز کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد حکومت سندھ اور بلدیاتی ادارے تجاوزات کے خلاف متحرک ہوئے ہیں۔

Saddar

anti-encroachment operation in Karachi

Tabool ads will show in this div