ہالی ووڈ کی نئی ہارر کامیڈی فلم جلد سلور اسکرین پر

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاس اینجلس : مرنے کے بعد اگر چین نہ آیا تو کہاں جائیں گے، اس احساس کی عکاسی کرتی  ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی ہارر فلم آ ہانٹڈ ہاؤس ٹو دو روز بعد سلور اسکرین پر آرہی ہے۔

فلم میں میلکم اپنی محبوبہ کی موت کے بعد نئے گھر میں نئے خاندان کے ساتھ ایک نئی زندگی کی شروعات کرتا ہے، لیکن یہاں بھی بھوت اس کا پیچھا نہیں چھوڑتے یہی نہیں بلکہ بھوتوں کی گینگ میں  اب اس کی محبوبہ کیشا بھی شامل ہے۔
 
فلم ہانٹڈ ہاؤس کا دوسرا پارٹ جس میں پرانی کاسٹ ایک بار پھر یکجا ہے، پیرانومل ایکٹیویٹی کے بینر تلے بنائی گئی فلم میں خوف ناک مناظر کو مزاح کے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم اٹھارہ اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ سماء

motor

Tabool ads will show in this div