سندھ میں غنڈہ راج ہے،پی ٹی آئی نے فرسودہ سیاست کا خاتمہ کیا، فواد چوہدری

Nov 04, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Fawad-Ch-Talk-khi-New-04-11-1.mp4"][/video]

وزیرِاطلاعات فواد چوہدری نے کہاہےکہ چين نے ہر مشکل وقت ميں پاکستان کا ساتھ ديا، چين کے تعاون سے پاکستاني خلاباز خلا ميں بھيجا جائے گا۔ انھوں نے پیپلزپارٹی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پي ٹي آئي نے پيپلز پارٹي کي فرسودہ سياست کا خاتمہ کيا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتےہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پي پي نے قوم پرستي کو اپني سياست بنايا۔حکومت کا کام درپيش چينلنجز سے نمٹنا ہوتا ہے،ہم آئين پاکستان کے مطابق چليں گے،پاکستان کا آئين قرآن و سنت کے تابع ہے،رياست بغاوت نظر انداز نہيں کرتي۔ عوام کے املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہيں کيا جائے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سندھ ميں غنڈہ راج ہے،پي ٹي آئي نے پيپلز پارٹي کي فرسودہ سياست کا خاتمہ کيا، پي ٹي آئي نے منفي سياست کا جنازہ نکال ديا ہے۔ انھوں نے کہاکہ زرداری کي پيپلزپارٹي کا بھٹو کي پارٹي سے کوئي تعلق نہيں،زرداري اور بھٹو کي پيپلز پارٹي ميں زمين آسمان کا فرق ہے،چوروں کي بات کرتے ہيں تو خورشيد شاہ ناراض ہوجاتے ہيں،چور کي داڑھي ميں تنکا سنا تھا آج ديکھ بھي رہے ہيں۔

وزیراطلاعات نے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات ميں سندھ ميں دو تہائي اکثريت حاصل کريںگے۔وفاق اگر تعاون نہ کرے تو سندھ حکومت پريشان ہوجائے،احتساب پر سمجھوتہ نہيں ہوگا، چاہے زرداري ہو يا نواز شريف۔

یوٹرین لینا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے، ترجمان سندھ حکومت

فواد چوہدری نے کہا کہ امن وامان کا قيام صوبوں کي ذمہ داری ہے،احتجاج کرنے والوں نے اخلاقی پستي کا مظاہرہ کيا،احتجاج کرنے والوں نے کيلے بيچنے والے بچے کو بھي نہ چھوڑا۔انھوں نے بھرپور انداز میں کہا کہ ملک کي اقتصادي ترقي کا وعدہ پورا کيا جائے گا،ستر دنوں ميں آلو کي فصل تيار نہيں ہوتي تو ملک کيسے بدل ديں، ن ليگ والے تنقيد نہ کريں کنڈي لگا کر کمرے ميں بيٹھيں۔

PTI

FAWAD CHAUDARY

sindh politics

Tabool ads will show in this div