ویرات کوہلی کا شاہ رخ خان کے سامنے انوشکا سے محبت کا اعتراف

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

ابو ظہبی : کرکٹ کے میدانوں میں ناقابل تسخیر رہنے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی، کنگ خان کے سامنے ڈھیر ہوگئے۔ شاہ رخ خان کی فنکاری نے ویرات کو اعتراف کرنے پر مجبور کردیا کہ وہ انوشکا شرما کی زلفوں کے اسیر ہیں۔

ابوظہبی میں سجی آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب جس میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی چڑھے کنگ خان کے ہتھے، اداکار سے فنکاری کرنا کرکٹر کو مہنگا پڑگیا۔

ویرات کوہلی کے مذاق کے بعد باری آئی شاہ رخ خان کی تو اسٹیج پر ہی حسیناؤں کی محفل سجا لی۔

کنگ خان کی فنکاری کے آگے جب ایک نہ چلی تو ویرات نے اعتراف کرنے میں ہی عافیت جانی، جیب سے تصویر نکالی اور کہا کہ وہ  تو انوشکا کے دیوانے ہیں۔

ویرات کوہلی نے تو سرعام محبت کا اعتراف کرلیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی اس پریم کہانی کا مستقبل میں کیا انجام ہوتا ہے۔ سماء

خان

paper

Tabool ads will show in this div