مارگلہ کے پہاڑوں پرطویل ترین رج ٹاپ ٹریل کھول دی گئی
پہاڑوں کی سیراورہائیکنگ کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔ اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں پر سب سے طویل ترین ریج ٹاپ ٹریل کھول دی گئی ہے، اب مارگلہ کے حسن کا نظارہ اور وزن گھٹانے کا شوق ایک ساتھ پورا کیا جا سکتا ہے۔
مارگلہ کی چوٹیوں سے گزرنے والی چوالیس کلومیٹرطویل ریج ٹاپ ٹریل شہریوں کو تفریح مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ وہی وفاقی دارلحکومت اور خیبر پختونخوا کے درمیان ایک نیا رستہ بھی متعارف کروا رہی ہے۔
یہاں آنے والوں سے پوچھا گیا کہ انہیں ٹریل کیسی لگی تو جواب ملا کہ ٹریل تو بن گئی لیکن سیکیورٹی انتظامات نظر نہیں آتے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ محسوس تو ایسے ہوتا ہے جیسے بہت محفوظ جگہ ہے لیکن کہیں بھی سیکیورٹی پوائنٹس نظر نہیں آئے۔
اس کے علاوہ یہاں آنے والوں کو یہ ضرورت بھی محسوس ہوتی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کا بندوبست بھی ہونا چاہیے۔
رج ٹاپ ٹریل کو مستقبل میں ملکہ کوہساراورمیرانجانی کے پہاڑوں سے جوڑنے کا منصوبہ بھی زیرغور ہے۔