مانسہرہ میں پولیو ورکر قتل، گوجرانوالہ میں دھمکیاں دینے والا گرفتار

اسٹاف رپورٹ


کراچی : مانسہرہ میں بھی پولیو ورکر فائرنگ کا نشانہ بن گیا، گوجرانوالہ میں پولیو ورکر کو دھمکیاں دینے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، پنجگور میں مسلح افراد پولیو ورکرز کی وین چھین کر فرار ہوگئے۔


کراچی میں پولیو ورکرز پر حملے اور قتل کے بعد دیگر شہروں میں بھی خوف پھیل گیا، پولیو ورکرز کا کہنا ہے کہ ان حالات میں کام جاری نہیں رکھا جاسکتا۔


اُدھر کراچی کی طرح مانسہرہ کے علاقے شیر گڑھ میں پولیو ورکرز دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا، قتل ہونے والا عبدالعلیم  اسکول ٹیچر تھا۔


گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ میں پولیو ٹیم کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو پولیس نے دھرلیا، محمد آباد میں انسداد پولیو ٹیم پہنچی تو ذوالقرنین نامی شخص نے ورکرز کو قطرے پلانے سے روک دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سماء

میں

Azadi March

brown

squads

violation

Tabool ads will show in this div