چین میں ہیوی ٹرک نے 13 جانیں لے لیں
چین میں ہیوی ٹرک تيزرفتاري کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکااور اکتيس گاڑیوں پر چڑھ گیا۔حادثے میں 13افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔
غيرملکي خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ چين کے شہرلانژو کی مرکزی شاہراہ کے ٹول اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ہیوی ٹرک توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لائن میں لگی گاڑیوں پر چڑھ گیا۔
حادثے میں 13افراد جان کی بازی ہارے، 30زخمی ہوئے جبکہ 31 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
چینی حکام نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
China accident
Chinese truck crash
13 dead
Lanzhou
تبولا
Tabool ads will show in this div