مختلف علاقوں میں بارش،ژالہ باری،برفباری،موسم سرما نے آمد کا بگل بجا دیا

Nov 04, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/SWAT-MALAMJABAH-SNOW-FALL-11-02.mp4"][/video]

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور برفباری سے موسم سرما کا آغاز ہوگیا،کوئٹہ، قلات، مالاکنڈ،گلگت سمیت مختلف علاقوں میں اتوار کے روز بھی برفباری کا امکان ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں اور فضا میں خنکی بڑھنے کے بعد لنڈا بازاروں میں بھی لوگوں کا رش لگ گیا۔

بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش کے سلسلے کے بعد سردی کا آغاز ہو گیا۔ صبح کے اوقات میں دھند، فوگ بھی زور پکڑنے لگی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں دھوم مچاتے جاڑے نے اپنی آمد کا بگل بجا دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (جڑواں شہروں) اسلام آباد اور راول پنڈی میں اتوار کے روز بھی بارش کی پیش گوئی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اور پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔ کوئٹہ، قلات، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں آج بھی برفباری اور وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔

ملکہ کوہسار، مالم جبہ، ناران اور شوگران ميں برف باری شروع ہوئي، تو ہر سو سفید چادر تنی زمین نے موسم کے نظارے دلفریب بنا ڈالے، جب کہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور لیپہ میں روئی کے گالوں نے مناظر اور بھی حسین بنا دیئے، جس سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح دور دور سے خوبصورت وادی پہنچ گئے۔

کاغان، ناران، اسکردو، سمیت پہاڑی علاقوں میں برف پڑنے سے راستے بند ہونے لگے۔ شانگلہ میں بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم چوتھے روز بھی بند رہی، تاہم سیاحوں کی واپسی شروع ہوگئی۔

 

کاغان، ناران، اسکردو، سمیت پہاڑی علاقوں میں برف پڑنے سے راستے بند ہونے لگے۔ شانگلہ میں بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم چوتھے روز بھی بند رہی، تاہم سیاحوں کی واپسی شروع ہوگئی۔ میٹ آفس کے مطابق اتوار کے روز لاہور، فیصل آباد اور ملتان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

 

مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راول پنڈي، اسلام آباد سميت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش نے موسم ٹھنڈا کردیا۔ بلوچستان میں بھی سردی نے اپنے پر پھیلا دیئے۔ کوئٹہ میں سردی بڑھتے ہی گیس پریشر کم ہونے لگا، جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ، قلات اور دالبندین میں 4 ، ژوب میں 9 اور خضدار میں10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

بلوچستان میں موسم کی کروٹ نے کراچی والوں کو بھی موسم میں تبديلی کا اشارہ دے دیا۔ شہر میں رات کے اوقات ميں خنکي نے سردي کا احساس دلایا۔

 

سردی کی آمد پر جھنگ کی خاص سوغات کنول کی جڑ کے پکوڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ دوسری جانب شمالی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی بڑھتے ہی سوئپ کے اسٹالز پر رش، میوہ جات، رضائیوں اور کمبلوں کی فروخت میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ بیشتر علاقوں میں لکڑیوں کی قلت پیدا ہوگئی۔

آج ریکارڈ کیے گئےکم  سےکم درجہ حرارت(سینٹی گریڈ)اور تین دن کا موسم:۔

موسم کی پیشنگوئی

شہر

صوبہ

منگل سوموار اتوار
 (°C)کم سے کم درجہ حرارت

موسم

 (°C)کم سے کم درجہ حرارت

موسم

 آج کم سے کم درجہ حرارت موسم
05-07 خشک 06-08 سرد اور خشک 08 سرد اور خشک اسلام آباد
-04-(-02) سرد اور خشک -04-(-02) سرد اور خشک -02 جزوی ابر آلود کوئٹہ

بلوچستان

01-03 سرد اور خشک 02-04 سرد اور خشک 04 جزوی ابر آلود قلات
08-10 سرد اور خشک 09-11 سرد اور خشک 10  خشک بارکھان
11-13 خشک 12-14 خشک 14 خشک تربت
01-03 جزوی ابر آلود 02-04 جزوی ابر آلود 03  جزوی ابر آلود/بارش%30 گلگت گلگت بلتستان
-02-00 جزوی ابر آلود -01-01 جزوی ابر آلود 00  جزوی ابر آلود/بارش%30 سکردو
01-03 جزوی ابر آلود 03-05 جزوی ابر آلود 05 سرد اور خشک مظفرآباد

کشمیر

06-08 خشک 07-09 خشک 08  خشک ڈی آئی خان خیبرپختونخوا
04-06 خشک 06-08 سرد اور خشک 07 سرد اور خشک پشاور
02-04 جزوی ابر آلود 06-08 سرد اور خشک 07 جزوی ابر آلود/سرد اور خشک چترال
-02-00 جزوی ابر آلود -01-01 سرد اور خشک 00 جزوی ابر آلود/سرد اور خشک دیر
10-12 خشک 11-13 سرد اور خشک 12 خشک لاہور

پنجاب

-02-00 سرد اور خشک 00-02 سرد اور خشک 03 سرد اور خشک مری
09-11 خشک 10-12 جزوی ابر آلود 11 خشک فیصل آباد
09-11 خشک 10-12 خشک 11 خشک ملتان
06-08 خشک 07-09 جزوی ابر آلود 09 سرد اور خشک سرگودھا
15-17 خشک 16-18 خشک 20 جزوی ابر آلود کراچی

سندھ

14-16 گرم اور خشک 15-17 گرم اور خشک 18 خشک حیدرآباد
11-13 گرم اور خشک 12-14 گرم اور خشک 15 خشک سکھر
 

MET OFFICE

RAINING

SNOWFALL

Tabool ads will show in this div