پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹی 20 میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچز میں کامیابی حاصل کرکے لگاتار 11 ٹی 20 سیزیز جیتنے کا نیا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

 

اس سے قبل کھیلے گئے دونوں میچز میں صحرائی میدان نیوزی لینڈ کیلئے درد سر بن گئے، نہ بلے باز کے بلوں نے رنز کا پہاڑ اگلا اور نہ ہی کوئی بولر متاثر کن بولنگ سے مخالف کی وکٹیں اڑا سکا۔ پاکستان نے پہلے دو میچز میں 2رنز اور دوسرے میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

 

اتوار کو ہونے والے میچ میں شکست کی صورت میں ولیمسن الیون کو کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی اتوار کو دبئی کے میدان میں رات 9 بجے سجے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر لگاتار 8 ٹی ٹونٹی میچ جیتے ہیں، جب کہ نویں میچ پر بھی شاہینوں کی نظریں مرکوز ہیں۔

T20

PakvsNZ

Tabool ads will show in this div