سردیوں کی خاص سوغات خشک میوہ جات کی قیمتوں کو پر لگ گئے

خشک میوہ جات سردیوں کی خاص سوغات ہے مگر قیمتوں کا سنتے ہی خریداروں کی پیشانی تر ہو جاتی ہے۔


راولپنڈٰی میں اخروٹ، بادام اور اس برادری کے دیگر میوے مہنگے بھاؤ بک رہے ہیں۔ انجیر فی کلو بارہ سو روپے، بادام اور پستہ کا بھاؤ سولہ سو جبکہ کاجو کی قیمت 1600 سے 1800 اور دو ہزار ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمت میں اتنا فرق نہیں آیا، کوالٹی کے حساب سے ہوتا ہے۔ ان چیزوں کا ریٹ اوپر ہوتا جا رہا ہے جو ڈالر پر خریدی جاتی ہیں۔

خشک میوہ جات کی خریداری کرنے والوں کا ان کی قیمت پوچھنے کے بعد صرف اتنا ہی کہنا ہے کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔

cold Weather

PRICE

DRY FRUITS

Tabool ads will show in this div