پاکستان کی اہم ترین یونی ورسٹی کے باہر سے منشیات فروش گرفتار

Nov 03, 2018

قائداعظم یونیورسٹی کے باہر پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پہلے سے گرفتار نائیجرین باشندوں کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم بلال علی کو قائداعظم یونیورسٹی کے باہر سے گرفتار کیا۔

ملزم موٹرسائیکل کے اندرونی حصوں میں ایک ہزار پچاس گرام چرس چھپا کرلے جارہا تھا۔ ملزم تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

اس سے قبل 2نائیجرین باشندوں کوبھی اس ہی الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

QUAID-E-AZAM UNIVERSITY

drugs peddlers

Tabool ads will show in this div