سونے کی ملمع کاری سے مزین زیورات کی دھوم

Nov 03, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/Gold-Plated-Jewellary-LHR-PKG-28-10.mp4"][/video]

سونے کي قيمت آسمان پر پہنچي تو خواتين نے سجنے سنورنے کيلئے گولڈ پليٹڈ جيولری کا سہارا لے ليا۔

گولڈ پلیٹڈ زیورات نے خواتین کے دل میں جگہ بنالی ہے۔آج کل ويڈنگ ايکسپوزميں بھي  سب سے زیادہ خواتين کا پسنديدہ اسٹال گولڈ پليٹڈ جيولري کا ہوتا ہے ۔

نقش ونگار سے لے کر  چمک دمک تک ،ہوبہوسونے جيسے دکھنے والےان سيٹوں کی تياري ميں  معمولي دھات کے اوپر سونے کي باريک تہہ لگائي جاتي ہے ۔

شادي بياہ پر پہننے کے ليے بھاري بھرکم سيٹوں کے علاوہ چوڑياں، بندے اور گلے کے ہار بھی  اس ہی معیار ميں دستياب ہيں۔ سونے کے مقابلے ميں اس جيولری کي قيمت تقريبا 90 فيصد کم ہوتي ہے۔ بجٹ ميں رہتے ہوئے بھاری بھرکم جيولری پہننے کی خواہش اب سب خواتين کي پوری ہوسکتی ہے۔

gold prices

Tabool ads will show in this div