کوئٹہ میں سرد ہواؤں کا راج

ٹھنڈی ٹھنڈی یخ بستہ ہواؤں نے کوئٹہ کا رخ کرلیا، سردی بڑھی تو شہری سستے داموں گرم جیکٹس خریدنے لنڈا بازار پہنچ گئے۔

کوئٹہ میں سردی کے ڈیرے ہیں۔ پارہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سردی بڑھی تو شہری لنڈا بازار پہنچے جہاں انہوں نے سستے داموں استعمال شدہ جیکٹس خریدیں ۔ مال بکنے پر جیکٹ فروش بھی خوش نظر آئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے سبب بازار سے نئے جیکٹس نہیں خرید سکتے اس لیے لنڈا بازار کا رخ کر لیتے ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مزید سردی پڑنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

cold Weather

lunda bazar quetta

Tabool ads will show in this div