نٹ کھٹ نوجوان،خبطی بڈھایاپھرالھڑمٹیار،معین اخترنےجوکردارکیاامرہوگیا

اسٹاف رپورٹ
کراچی : شوبز کی عظیم شخصیت معین اختر کے جانے سے شوبز میں ایسا خلا پیدا ہوا جو شاید ہی کبھی پُر ہوسکے۔ لیجنڈ اداکار کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔

جو کردار نبھایا، امر کر دکھایا، یہ جملہ کسی پر فٹ بیٹھتا ہے تو وہ معین اختر ہیں، ہاف پلیٹ کے مرزا صاحب ہوں، یا نٹ کھٹ روزی، لیجنڈری اداکار کا ہر کردار آج بھی ذہنوں میں جوں کا توں ہے۔

پیروڈی میں تو معيین اختر کا کوئی مقابلہ نہ تھا، یہ ان کے فن کا ہی کمال ہے کہ انور مقصود معین اختر کے بنا اپنی کہانیوں کو ادھورا سمجھتے ہیں۔ ساری زندگی لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے والا یہ عظیم فنکار جاتے جاتے لوگوں کو رلا گیا۔

معین اختر بائیس اپریل دو ہزار گیارہ کو جہان فانی سے کوچ کرگئے، لیکن مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ سماء

nomination papers

oil tankers association

Tabool ads will show in this div