حملوں کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری رہے گی، وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز

اسٹاف رپورٹ 


اسلام آباد : وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے پولیو ٹیموں پر حملوں کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری رہے گی، مہم بند نہیں کریں گے۔


سائرہ افضل تارڑ نے کراچی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت کرنا صوبوں کا کام ہے، ٹیموں کے تحفظ سے وفاق کا کوئی تعلق نہیں۔


ان کا مزید کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم نے صحت اور تعلیم کو بہت نقصان پہنچایا ہے، صوبائی حکومتیں تعلیم اور صحت کا معیار بہتر بنانے میں ناکام رہی ہیں۔


واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے کورنگی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں 3 ورکرز سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ سماء

کے

gilgit

جاری

وزیر

arafat

brown

dhaka

transplant

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div