جھنگ میں زہریلی دھند سے بیماریاں، متعدد بچوں میں آئی انفیکشن کی تصدیق

موسم بدلتے ہی جھنگ میں زہریلی دھند پھیل گئی، اسکول میں آئی کیمپ لگا تو ڈاکٹرز نے ڈیڑھ سو بچوں میں آئی انفیکشن کی تصدیق کردی ۔ طلبا اور والدین تشویش میں مبتلا ہوگئے ۔

ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ نےجھنگ میں پنجے گاڑ دیے ، شہر میں پھیلے دھویں سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لینے لگیں۔

جھنگ کے نجی اسکول میں لگے آئی کیمپ میں ڈاکٹرز کے مطابق دو سو میں سے ایک سو پچاس طلبا آنکھوں کے انفیکشن کا شکار نکلے۔

متعلقہ خبر: لاہور اور گردونواح میں اسموگ نے پھر ڈيرے ڈال ليے

ڈاکٹر کے مطابق دو سو بچوں میں سے ایک سو پچاس بچوں میں انفیکشن کے اثرات پائے گئے اور جب اس صورت حال پر غور کیا گیا تو پتا چلا کہ آلودگی ، ماحول کی خرابی اور اسموگ کی وجہ سے بچوں میں انفیکشن ہو رہی ہے۔

میڈیکل رپورٹس دیکھ کر والدین کے ساتھ ساتھ طالبات بھی پریشان ہوگئیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ ہم جب کالج جاتے ہیں تو کوڑے کو آگ لگی ہوئی ہوتی ہے جس کی وجہ سے دھواں ہوتا ہے اور ہماری آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کوڑے کو آگ لگانے والے افراد کے خلاف کارروائی کرے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے پھیلنے والی بیماری سے انکےبچے محفوظ رہ سکیں۔

HEALTH

Tabool ads will show in this div