بالی ووڈ کے کنگ خان کی 53ویں سالگرہ

Nov 02, 2018

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ آج 53ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔

شاہ رخ کو بالی ووڈ کے ساتھیوں سمیت پرستاروں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں تہنیتی پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔

کنگ خان نے سالگرہ کا کیک گزشتہ رات ہی اپنی فیملی کے ساتھ کاٹا اور ٹوئٹر پر مداحوں کیلئے ایک خوبصورت کولاج شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ اہلیہ کو کیک کھلایا، منت(گھر) کے باہر آنے والے پرستاروں سے ملاقات کی اور اب اپنے گرل گینگ کے ساتھ مونو ڈیل کھیل رہا ہوں، یہ ایک خوشگوار سالگرہ ہے، اتنے زیادہ پیار کیلئے آپ سب کا بیحد شکریہ‘‘۔

سالگرہ کے موقع پر بنگلور مں واقع شاہ رخ کی رہائشگاہ ’’منت‘‘ پرکیا جانے والا چراغاں بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ بارہ بجتے ہی شاہ رخ نے بالکنی میں آکر اپنے پرستاروں سے ملاقات کی اورہاتھ ہلا کران کا خیرمقدم کیا۔

گزشتہ سال شاہ رخ نے اپنی سالگرہ علی باغ میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں منائی تھی جس میں دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، کترینہ کیف، فرح خان، کرن جوہر اور بہت سے دیگر بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی۔

mannat

bollywod