پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی20 آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں ہو رہا ہے۔ سیریز میں پاکستان کو کیویز پر صفر ایک کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار بیٹنگ اور بولرز کی کی بندولت نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دی۔

 

پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کو 148 رنز کا ہدف دیا، جسے کیویز 6 وکٹیں گنوا کر بھی پورا نہ کرسکے اور پوری ٹیم 146 رنز پر آوٹ ہوگئی۔

پہلے میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے 35 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کیوی کھلاڑی کولن مونرو کا کہنا ہے کہ ٹیم دوسرے میچ میں بھرپور طریقے سے کم بیک کرے گی، مورال ہائی ہے اور ہم شکست دینے کیلئے تیار ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے میچن میں کولن مونرو نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

آج ہونے والے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ دبئی میں کھیلا جانے والا پاک نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

T20

PakvsNZ

Tabool ads will show in this div