آسیہ بی بی کیس،جمعہ کے روز کون کون سی سڑکیں بند اور کھلی ہیں؟

آسیہ بی بی کیس کے بعد مختلف دھڑوں کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر متعدد شہروں میں سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ ذیل میں بند سڑکوں اور متبادل روٹس کا احوال آپ کی سہولت کیلئے دیا گیا ہے۔

شہروں میں تعلیمی اداروں میں چھٹی،پنجاب میں موبائل سروس معطل

تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے اگرچہ سڑکوں پر لوگوں اور ٹریفک کا رش کم ہے، تاہم پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے اور جگہ جگہ سڑکیں بلاک ہونے کے باعث کاموں پر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذیل میں مختلف شہروں میں سڑکوں کی صورت حال سے متعلق تفصیلات دی جا رہی ہیں۔ گھر سے نکلتے ہوئے اپنے علاقے اور شہر کی ٹریفک اپ ڈیڈ سے باخبر رہیں۔

کراچی

کراچی کی اہم گزر گاہ شارع فیصل پر ٹریفک رواں دواں ہیں، تاہم ہڑتال کی اپیل پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، اگر آپ اپنی منزل پر جانے کیلئے شارع فیصل کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین راستہ ہے۔

 

لیاقت آباد اور ناظم آباد انڈر پاس کے اطراف سے گزرنے والی سڑکیں بند ہیں جبکہ کوریڈور تھری اور کارساز سے شاہراہ فیصل کو جانا والا روڈ کھلا ہوا ہے۔

 

اس کے علاوہ آئی آئی چندریگر، وزیراعلی ہاؤس، بوٹ بیسن، گزری اور ڈیفنس جانے والے راستے بھی عوام کےلیے کھلے ہوئے ہیں۔

 

شہر میں دیگر 25 سے زائد مقامات پر سڑکیں بلاک اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ ضلع ملیر میں اسٹار گیٹ کے مقام پر روڈ بلاک ہونے کے باعث ایئرپورٹ جانے والے افراد یہ راستہ اختیار کرنے سے گریز کریں۔ لوگوں کو ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے کے لیے یونی ورسٹی روڈ استعمال کریں۔

 

وہ قدم اٹھانے پر مجبور نہ کيا جائے، جس کی آئين اجازت دیتاہے،آئی ایس پی آر

کراچی کے دیگر علاقوں لانڈھی 89، لانڈھی 5 نمبر، لانڈھی نمبر 6، کورنگی نمبر 5، کورنگی نمبر 3، کورنگی ڈھائی نمبر اور قیوم آباد فرنیچر مارکیٹ کے اطراف بھی سڑکیں بلاک کردی گئی ہیں، جس کے باعث ٹریفک متاثر ہے۔ ضلع گارڈن کی جانب جانے والی سڑکیں، ٹاور، رنچھوڑ لائن اور شو مارکیٹ کے علاقوں میں سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک بلاک ہے، حب ریور روڈ بلدیہ، ماڑی پور روڈ، تین ہٹی، ناظم آباد، نیو کراچی نمبر 5 اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں بھی سڑکیں بلاک ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

 

گلستان جوہر بلاک 15 کانٹی نینٹل بیکری سے جوہر چورنگی کی طرف جانے والے دونوں اطرف کی سڑکیں بند کر دی گئیں۔

موٹرویز/ہائی ویز

موٹروے ایم 1 پشاور سے اسلام آباد، ایم 2 اسلام آباد سے لاھور، ایم 3 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، ایم 4 فیصل آباد سے گوجرہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ ایم 1 اسلام آباد سے پشاور ٹریفک کا داخلہ جاری ہے۔

 

ہائی وے پر گجرخان کے مقام پر بجانب راولپنڈی ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے اور بجانب لاھور ٹریفک بحال ہے۔ کامونکی بجانب راولپنڈی ٹریفک بحال ہے جبکہ بجانب لاھور ٹریفک بلاک ہے۔

 

ہائی وے پر اکوڑہ چوک، جہانگیرہ، لازنس کالج، ایبٹ آباد موڑ  ٹیکسلا، سوہاوہ، دینہ، سرائے علمگیر، کھاریاں، گجرات، چن دا قلعہ، مریدکے، نتھے خالصا، کلمہ چوک، پکا میل، چونگ، مولن وال، لوہاراںوالہ کھو، سندر جمبر اور ترنڈہ محمد پناہ کے مقام پر ٹریفک بلاک ہے۔

 

دوران سفر کسی بھی قسم کی مدد اور راہنمائی کےلئے موٹروے پولیس ہیلپ لائین 130 پر رابطہ قائم کریں۔

پنجاب/ لاہور

لاہور ميں داتا دربار اور چیئرنگ کراس سميت بیس سے زائد مقامات پر احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے شہر میں پٹرول کی سپلائی بند ہے اور میٹرو بس بھی تین دن سے نہيں چل رہي۔

 

شہر کے داخلی اور خارجی راستے تین دن سے مکمل طور پر بند ہیں۔ شاہدرہ چوک، چونگی امرسدھو، قرطبہ چوک، داتا دربار، فیصل چوک، دروغہ والا، فیض پور انٹرچینج، شاہ کام چوک، کاہنہ پل، کوٹ لکھپت، بھٹہ چوک اور ٹھوکر نیاز بیگ مکمل طور پر بند ہیں۔

اسلام آباد/راولپنڈی

اسلام آباد اور راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، میٹرو سروس بھی 3 دن سے بند ہے جبکہ ٹرین سروس شدید متاثر ہے، جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند ہے۔

 

فیض آباد، ترامڑی، کرال چوک، روات، ٹیکسلا، مندرہ، گوجر خان اور جی ٹی روڈ پر بھی دھرنے کے باعث سڑکیں بند ہیں۔ آبپارہ اور میلوڈی مارکیٹ مکمل جبکہ سپر اور جناح سپر مارکیٹ جزوی طور پر بند ہیں۔

 

دوسری جانب ایکسپریس وے اور ترنول انٹرچینچ سے ایئرپورٹ جانے والا راستہ مکمل طور پر بند ہے۔

خیبر پختونخوا/ پشاور

پشاور میں پیر زکوڑی پل کے قریب رِنگ روڈ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متاثر ہے۔ دوسری جانب موٹروے پولیس کے مطابق پشاور موٹر وے ایم ون ٹریفک کے لیے کھلا ہوا ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں وندر کے علاقے میں ٹریفک بلاک ہے۔

KHADIM HUSSAIN RIZVI

road blocks

AasiaBibi

Tabool ads will show in this div