لاہور اور شیخوپورہ میں مظاہرین نے متعدد گاڑیاں جلا دیں

لاہور اور شیخوپورہ میں مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔


مشتعل مظاہرین نے کوٹ رنجیت موٹروے انٹرچینچ پر 5 گاڑیاں مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں۔

شیخوپورہ میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور 6 پولیس اہکار زخمی ہوئے۔

لاہور کے شاہدرہ ٹاون میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں پر پتھراو کیا۔ ایک ڈرائیور نے سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مشتعل مظاہرین نے فائرنگ کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں جلا دیں جس کی وجہ سے ہم یہاں پھنس چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر کی صبح ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزامات سے بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں چند گروہ کی جانب سے مظاہرے جاری ہے۔

عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم دیا۔

TLP protest

Shahdrah

car burn

Tabool ads will show in this div