پاکستان میں بھارت سے اسموگ کی آمد،بادلوں کے بھی برسنے کی امید

پاکستان میں بھارتی اسموگ حملوں میں شدت آگئی۔تازہ حملہ ناکام بنانے کیلئے رحمت کے بادلوں نے بھی مورچہ بندی شروع کردی لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ بارشوں پر انحصار کے بجائے مسئلے کا ٹھوس حل نکالنا ہوگا ۔

 پنجاب کے کئی شہروں میں بھارتی اسموگ کی یلغار ہے جس کی وجہ سے لاہور کی فضا دنیا میں آلودہ ترین قرار دی جا چکی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات علیم الحسن نے بتایاکہ ناسا کے سیٹلائیٹ ویو میں دیکھیں تو وہاں سارے وہ مقامات دکھائے گئے جہاں پاکستان کی حد سے باہر بھارت میں چاول کا بھوسہ جلایا جا رہا ہے۔

لاہور اور گردو نواح میں فضائی آلودگی کا تازہ حملہ ناکام بنانے کیلئے کالی گھٹائیں چھانے لگی ہیں ۔ابر رحمت برسنے پر اسموگ عارضی پسپائی پر مجبور ہو جائے گی ۔اسموگ سے نمٹنے کیلئے صرف بارشوں کا انتظار کافی نہیں ۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور محکمہ موسمیات  ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات کیلئے بھی سرگرم ہے ۔

MET OFFICE

SMOG

Tabool ads will show in this div