اداکارہ و ہدایتکار سنگیتا کی فنی خدمات کے اعتراف کیلئے تقریب کا انعقاد

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور میں معروف اداکارہ اور ہدايت کارہ سنگيتا کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقريب سجائی گئی، ان کے فلمی گيتوں پر نوجوان فنکاروں نے پرفارم کرکے خوب داد سمیٹی۔

اداکارہ و ہدايتکارہ سنگيتا نے ہميشہ اچھوتے موضوعات پر فلميں تخليق کيں، ان کی فنی خدمات کو خراج تحسين پيش کرنے کیلئے اعتراف فن کے نام سے الحمراء آرٹس کونسل لاہور ميں تقريب سجائی گئی، فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں نے محفل کی رونق بڑھائی اور سنگيتا کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر سرکس کے مختلف فنکاروں نے بھی اپنے کرتب دکھائے اور حاضرين سے خوب داد سميٹی۔

تقريب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ فلم نگری ميں کاميابی کے جھنڈے گاڑنے والوں کی حوصلہ افزائی کرکے ہی لالی ووڈ کو بحرانی کيفيت سے نکالنا ممکن ہے۔ سماء

 

paper

misbah

Tabool ads will show in this div