جسٹس اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنیئر ترین جج اطہر من اللہ کو عدالت عالیہ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کردی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش کردی۔

جسٹس اطہر من اللہ اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنیئر ترین جج ہیں۔ کمیشن نے سفارش حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادی ہے۔

CHIEF JUSTICE

ISLAMABAD HIGH COURT

ATHAR MINALLAH

Tabool ads will show in this div