آسٹریلیا جائیں گے لیکن گوشت نہیں کھائیں گے

Nov 01, 2018

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے تیار کیے گئے کھانے میں گوشت کی کوئی ڈش شامل نہ ہو۔

بھارتی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس سے دو ہفتے قبل تیاریوں کیلئے جانے والی بی سی سی آئی ٹیم نے کھلاڑیوں کے مینو میں بیف شامل نہ کرنے کی فرمائش کی ہے۔

بھارتی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق انسپکشن ٹیم نے میزبان بورڈ کو بتا دیا ہے کہ کھلاڑی سبزی اور پھل کھانے کو ترجیح دیتے ہیں اس لیے ان کے کھانے میں گوشت کی ڈش شامل نہ کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے آسٹریلیا میں ایک بھارتی ریسٹورنٹ سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔

اس فرمائش کی وجہ ایک دراصل ایک ٹویٹ بنی کیونکہ اگست میں بھارتی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران کھلاڑیوں کے لنچ میں بیف پاستا شامل کیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر اس حوالے سے کی گئی ٹویٹ میں مینو کی تصویر شئیر کرتے ہوئے تنقید کی گئی تھی۔

اس ٹویٹ کے بعد بھارت بھرمیں شائقین نے خوب تنقید کی جنہیں مسلسل شکست کے بجائے اس بات کا زیادہ دکھ تھا کہ ٹیم نے کھایا کیا۔

Cricket Australia

strike beef off

Braised beef pasta

Tabool ads will show in this div