بارعب شخصیت، پُراثر آواز کا مالک اداکار افضال احمد ساتھیوں کی بے رخی کا شکار

اسٹاف رپورٹ

لاہور : معروف اداکار افضال احمد نے زندگی کے کئی سال فن کی خدمت میں گزاردئیے، اپنی پُراثر آواز سے مداحوں کو دم بخود کرنیوالا عظیم فنکار فالج کے باعث خاموش ہوا تو سب دوست احباب ساتھ چھوڑ گئے

بارعب شخصيت اور گرجدار آواز کے مالک افضال احمد کا نام ايک دور ميں ڈرامے کی کاميابي کا ضامن تھا، ٹی وی، فلم اور تھیٹر ہر جگہ افضال احمد اپنی مثال آپ تھے، تھیٹر پلے جنم جنم کی میلی چادر نے انہیں مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا ليکن اب لاچارگي کا ايسا عالم ہے کہ 6 فٹ کا شخص وہيل چيئر پر ہے اور جاندار مکالمے ادا کرنیوالا اب بولنے سے بھی قاصر ہوچکا ہے۔
چند سال پہلے افضال احمد پر فالج کا حملہ ہوا جس کے بعد مشکلات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بھی شروع ہوگيا، بيماری کے دوران چند دن تو شوبز کے ساتھيوں نے ہمت بڑھائی ليکن پھر نہ تو کبھی پرانے ہمدم پوچھنے آئے نہ ہی حکومتی نمائندوں نے حال جانا۔

فلم ٹی وی اور تھيٹر پر اپنی صلاحيتوں کے جوہر دکھانیوالے افضال احمد بلاشبہ نوجوان نسل کیلئے اکيڈمی کا درجہ رکھتے ہيں اور فنکار برادری کا مطالبہ ہے کہ حکومت کوئی ايسا لائحہ عمل بنائے جس کے ذريعے ماضی کے ان ستاروں کو بڑھاپے ميں در بدر کی ٹھوکروں سے بچايا جاسکے۔ سماء

poisoning

removed

Tabool ads will show in this div